Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف 7وکٹس سے کامیابی

آسٹریلیا کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف 7وکٹس سے کامیابی

ہوبرٹ۔14مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر میچل اسٹارک نے آج شاندار بولنگ 4/14کے ذریعہ ٹیم کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف 7وکٹس سے آسان کامیابی دلائی ۔ ا س طرح ٹیم پول اے کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔ آخری راؤنڈ رابن لیگ میچ میں کپتان مائیکل کلارک نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور اسکاٹ لینڈ کو 25.4اوورس میں 130پر آل آؤٹ کردیا ۔ ٹیم نے کامی

ہوبرٹ۔14مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر میچل اسٹارک نے آج شاندار بولنگ 4/14کے ذریعہ ٹیم کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف 7وکٹس سے آسان کامیابی دلائی ۔ ا س طرح ٹیم پول اے کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔ آخری راؤنڈ رابن لیگ میچ میں کپتان مائیکل کلارک نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور اسکاٹ لینڈ کو 25.4اوورس میں 130پر آل آؤٹ کردیا ۔ ٹیم نے کامیابی کیلئے درکار نشانہ اُس وقت پورا کرلیا جب کہ ابھی 208 گیندیں باقی تھیں۔ کلارک نے 47رنز بنائے جن میں 7چوکے اور دو چھکے ہے ۔ انہوں نے شین واٹسن (24)کے ساتھ دوسری وکٹ کی رفاقت میں 58رنز جوڑے ۔ ارون فنچ نے 10گیندوں میں 20رنز بنائے اور انہیں راب ٹیلر نے آؤٹ کیا ۔ کلارک کو نصف سنچری پوری کرنے کیلئے ابھی تین رنز کی ضرورت تھی لیکن وارڈلا کی گیند پر وہ کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ بعد میں فالکنر(16)اور وارنر (21) نے بارش سے متاثرہ اس میچ میں ٹیم کو بہ آسانی کامیابی دلائی ۔ آسٹریلیا اس گروپ میں دوسرے مقام پر ہے جب کہ معاون میزبان نیوزی لینڈ سرفہرست ہے ۔ اس گروپ میں شامل دیگر ٹیمیں سری لنکا اور بنگلہ دیش ہیں ۔

اس سے پہلے اسٹارک اور پیٹ کمنس نے مشترکہ طور پر 7وکٹس لیتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا ۔ اسکاٹ لینڈ کے اوپنر کیل کوزر صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ دوسرے اوپنر کریک میک لیوڈ نے 22رنز بنائے ۔ کمنس نے 42رنز کے عوض 3وکٹس حاصل کئے جب کہ واٹسن نے 18رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کیا ۔ ان تینوں نے ملکر اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن اپ کو تہس نہس کردیا ۔ اسکاٹ لینڈ کے نمبر تین بیٹسمین میٹ مشن نے کافی محتاط کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40رنز بنائے ۔ انہوں نے 35گیندوں میں 6چوکوں کی مدد سے یہ اسکور کیا ۔ تاہم ٹیم مجموعی طورپر ایک بڑا اسکور کھڑا کرنے میں ناکام رہی ۔

TOPPOPULARRECENT