Wednesday , December 12 2018

آسٹریلیا کی خاتون مسلم جہدکار کو امریکہ میں داخلہ سے روک دیا گیا

سڈنی ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک معروف آسٹریلیائی مصنفہ اور مسلم جہدکار کا کہنا ہیکہ آج اسے امریکہ میں داخلہ سے روک دیا گیا۔ وہ ایک تقریب میں شرکت کے لئے آئی تھیں جہاں انہیں تقریر کرنی تھیں لیکن انہیں واپسی کیلئے ایک طیارہ پر سوار کروادیا گیا۔ یاسمین عبدالمجید جو نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کی تائید کرتی ہیں اور ان کیلئے بھی کام کرتی ہیں جو مختلف ثقافتی اور لسانی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سرحدی عہدیداروں نے روک لیا اور فوری ملک سے نکل جانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ منیا پولیس میں قدم رکھ کر صرف تین ہی گھنٹے ہوئے ہیں اور اب وہ واپس جانے والے طیارہ میں سوار ہیں۔ یاسمین عبدالمجید 18 اپریل کو پین انٹرنیشنل کی جانب سے جو ایک آزادیٔ اظہارخیال والی تنظیم ہے، آن لائن مسلم خواتین کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت انگیزی کے خلاف ایک پیانل مباحثہ میں شرکت کرنے والی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT