Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کی سری لنکا میں ترغیبی کامیابی کی امید موہوم

آسٹریلیا کی سری لنکا میں ترغیبی کامیابی کی امید موہوم

کوشل سلوا کی شاندار سنچری کیساتھ سری لنکا دوسری اننگز میں 312/8 ۔ مجموعی طور پر 288 رنز کی سبقت
کولمبو ، 16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کوشل سلوا کی مزاحمت سے بھرپور سنچری نے سری لنکا کو دوسری اننگز میں آج 288 کی غالب سبقت عطا کردی، جس نے آسٹریلیا کی تیسرے و آخری ٹسٹ میں یہاں ترغیبی جیت کی امیدیں موہوم کردیئے ہیں۔ سری لنکا جو ابتدائی دو ٹسٹ جیت لینے کے بعد انوکھی سیریز وائٹ واش کے حصول کی کوشش کررہے ہیں، انھوں نے سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیل کے چوتھے روز اسٹمپس تک 312/8 بنائے۔ پہلی اننگز کے سنچورین دھننجے ڈی سلوا کھیل کے اختتام پر 44 پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سرنگا لکمل کو اپنا کھاتہ کھولنا ہے۔ لیکن آج کا دن کوشل کے نام رہا، جنھوں نے اپنی زخمی چھوٹی انگلی پر چھ ٹانکوں کے ساتھ بیٹنگ کی اور پُراعتماد 115 رنز بنائے۔ وہ گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ سری لنکا نے دن کی شروعات کل کے اسکور 22/1 پر کی اور جلد ہی دو رنز جوڑ کر پہلی اننگز میں 24 رنز کا خسارہ ختم کردیا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں میزبانوں کے 355 کے جواب میں 379 اسکور کئے تھے۔ آف اسپنر ناتھن لیون 37 اوورز میں 4/123 کے ساتھ سب سے کامیاب آسٹریلیائی بولر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT