Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کی سری لنکا میں شکست انڈیا کو نمبر 1 ٹسٹ رینک مل گیا

آسٹریلیا کی سری لنکا میں شکست انڈیا کو نمبر 1 ٹسٹ رینک مل گیا

کولمبو ، 17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے اپنی نمبر 1 رینکنگ ہندوستان کے حق میں کھو دی ہے جبکہ سری لنکا نے آج کولمبو میں تین ٹسٹ سیریز میں کلین سویپ مکمل کی۔ آسٹریلیا کی کولمبو آمد 118 پوائنٹس پر نمبر ایک پوزیشن کے ساتھ ہوئی تھی۔ لیکن پالیکلے میں 106 رنز، گالے میں 229 رنز اور کولمبو میں 163 رنز سے ناکامیوں نے آسٹریلیا کو انگلینڈ کے ساتھ 108 پوائنٹس پر لا کھڑا کردیا مگر اُن کا رینک السٹیر کک کی ٹیم سے آگے ہے، جبکہ سری لنکا 10 پوائنٹس کے فائدہ پر 95 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں سے چھٹی پوزیشن پر آگیا ہے۔ آسٹریلیا کی تنزلی کا مطلب ہے انڈیا ایم آر ایف ٹائرز آئی سی سی ٹسٹ ٹیم درجہ بندی میں نمبر ایک رینک کا حامل بن گیا، جبکہ پاکستان کی صرف ایک پوائنٹ کی کمی پر دوسری پوزیشن ہے۔ ہندوستان کو نمبر ایک پوزیشن برقرار رکھنے ویسٹ انڈیز کے خلاف چار ٹسٹ کی سیریز کا آخری ٹسٹ جیتنا ہوگا جو جمعرات 18 اگسٹ کو پورٹ آف اسپین میں شروع ہورہا ہے، ورنہ پاکستان نمبر 1 بن جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT