Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کی فائنل میں رسائی ، ویسٹ انڈیر ناکام

آسٹریلیا کی فائنل میں رسائی ، ویسٹ انڈیر ناکام

برج ٹاؤن ، 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز میں جاری سہ فریقی او ڈی آئی کرکٹ سیریز کے آٹھویں میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ گزشتہ روز آسٹریلیا نے 283 رنز کا ٹارگٹ 48.4 اوورز میں  حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کیلئے مچل مارش نے 79 جبکہ اسٹیون اسمتھ نے 78 رنز بنائے۔ میزبانوں کو آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی ، جنھوں نے مقررہ 50 اوورز میں 282/8 بنائے۔ مارلن سامیلز نے شاندار 125 رنز بنائے جو رائیگاں گئے۔ تاہم مارلن کو میچ ایوارڈ دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT