Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا کی نئی کابینہ کی حلف برداری، پہلی خاتون وزیردفاع

آسٹریلیا کی نئی کابینہ کی حلف برداری، پہلی خاتون وزیردفاع

ملبورن ۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے نئے وزیراعظم مالکم ٹرنبل کی نئی کابینہ نے آج حلف لیا جہاں پانچ خاتون وزراء بشمول میریزپین جو ملک کی پہلی خاتون وزیردفاع کے جلیل القدر عہدہ پر فائز ہوئی ہیں، کے ذریعہ نئی حکومت کے طریقہ کار کو سابقہ حکومت سے کافی علحدہ اور ترقی پسند تصور کیا جارہا ہے۔ 60 سالہ ٹربنل جو ایک ارب پتی شخص ہیں اور جن کا تعلق قدامت پسند لبرل پارٹی سے ہے لیکن ان کے خیالات اور طرز فکر اعتدال پسندی کی غمازی کرتی ہے، نے اپنی نئی ٹیم کا گورنر جنرل پیٹر کاسگرو سے تعارف کروایا۔ دارالخلافہ کینبرا کے گورنمنٹ ہاؤس میں رسم حلف برداری کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ میریزپین نے آسٹریلیا کی پہلی خاتون وزیردفاع کی حیثیت سے حلف لیا جبکہ سابقہ حکومت میں صرف دو خاتون وزراء اپنے فرائض انجام دے رہی تھیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتہ قیادت کے ووٹ میں سابق وزیراعظم ٹونی ایبٹ کو شکست ہوئی تھی اور ٹرنبل نئے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ ٹونی ایبٹ کو 44 ووٹس ملے تھے جبکہ ٹربنل کے حق میں 54 ووٹس ڈالے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT