Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز میں عمدہ ٹسٹ سیریز فتح

آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز میں عمدہ ٹسٹ سیریز فتح

کنگسٹن ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے کرکٹ ٹسٹ میں 277 رنز سے شکست دے کر دو میچ کی سیریز 2-0 سے واضح طور پر جیت لی ہے۔ گزشتہ روز یہاں کھیل کے چوتھے دن میزبان ٹیم 392 رنز کے ٹارگٹ پر صرف 114 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ دوسری اننگز میں بھی ویسٹ انڈیز کا ٹاپ اور مڈل آرڈر ناکام رہا اور ٹاپ اسکورر ساتویں نمبر پر آنے والے کپتان دنیش رام دین رہے جنھوں نے 29 رنز بنائے۔ پہلی اننگز میں 88 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کو فالو آن کی خفت سے بچانے والے جیسن ہولڈر بھی اس بار ٹیم کے کام نہ آ سکے اور صرف ایک رن ہی بنا سکے۔ ویسٹ انڈیز کے سات کھلاڑیوں کا اسکور دو ہندسوں میں بھی نہ پہنچ سکا جبکہ چار کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے تمام بولروں نے ہی عمدہ کارکردگی دکھائی اور مچل اسٹارک تین وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین بولر رہے۔ جمعرات کو شروع ہونے والے اس میچ میں میزبانوں نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ مائیکل کلارک زیرقیادت آسٹریلیا پہلی اننگز میں 399 پر آل آؤٹ ہوا۔ اس اننگز کی خاص بات اسٹیون اسمتھ کی شاندار بیٹنگ رہی جنھوں نے 21 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 199 رنز بنائے۔ اس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے 220 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 212/2d کے ساتھ میزبانوں کو جیت کیلئے بڑا ٹارگٹ مقرر کیا تھا۔ اسمتھ کو ’مین آف دی میچ‘ اور جوش ہیزل ووڈ کو ’مین آف دی سیریز‘ قرار دیا گیا۔ پہلے ٹسٹ منعقدہ روسو میں ویسٹ انڈیز 9 وکٹ سے ہارا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT