Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا کے اسکول کے مسلم طلبہ کو خواتین سے ہاتھ ملانے سے اجتناب کی اجازت

آسٹریلیا کے اسکول کے مسلم طلبہ کو خواتین سے ہاتھ ملانے سے اجتناب کی اجازت

ملبورن ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹرلیا کے پبلک اسکول میں مرد مسلم طالب علم اپنے مذہبی عقیدہ کی پابندی کرتے ہوئے خواتین سے مصافحہ کرنے سے انکار بھی کرسکتے ہیں۔ سڈنی میں جارجس ریور کالج کے ہرسٹویل بوائز کیمپس میں حال ہی میں ایوارڈس تقریب منعقد ہوئی تھی، جس میں شریک چند خواتین نے پرنسپل کو مطلع کیا تھا کہ چند طلبہ اپنے مسلم عقیدہ کی بنیاد پر ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔ نیو ساؤتھ ویلس کے محکمہ تعلیم نے توثیق کی کہ اس اسکول میں مصافحہ اور ہاتھ ملانے کے بارے میں ایک متفقہ پروٹوکول موجود ہے۔ محکمہ تعلیم کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’’اس اسکول کے جلسہ تقسیم اسناد 2016ء میں پرنسپل نے مہمانوں کو واقف کروایا تھا کہ چند مسلم طلباء خواتین سے ہاتھ ملانے کے بجائے اپنے سینہ پر دونوں ہاتھ رکھتے ہوئے احترام و خیرسگالی کا مظاہرہ کریں گے‘‘۔ نیوساؤتھ ویلس محکمہ تعلیم کی یہ شرط ہیکہ تمام اسکولس تمام طلبہ کے مذہبی، لسانی، ثقافتی پس منطر کا احترام کریں جس کا مقصد آسٹریلیا کے تکثیری معاشرہ کے مزید استحکام کیلئے کشادہ اور روادار جذبہ کو فروغ دینا ہے۔

TOPPOPULARRECENT