Monday , July 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ نے سیریز جیت لی

آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ نے سیریز جیت لی

سڈنی ۔ /21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جیوس بٹلر کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ نے یہاں کھیلے گئے تیسرے ونڈے میں میزبان آسٹریلیا کو 16 رنز سے شکست دے کر پانچ مقابلوں کی ونڈے سیریز میں ناقابل شکست 3-0 سبقت بنالی ہے ۔ آسٹریلیا کے اشیز سیریز میں 5-0 کی شکست کے بعد انگلش ٹیم کی ونڈے سیریز میں کامیابی حوصلہ افزاء ہے ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز اسکور کئے جس میں بٹلر نے نمبر 6 پر بیٹنگ کرتے ہوئے 83 گیندوں میں 6چوکوں اور 4 چھکوں پر مشتمل اپنی غیرمفتوح اننگز میں 100 رنز اسکور کئے جبکہ کریزووکس نے 36 گیندوں میں 5چوکوں اور دو چھکوں کے ہمراہ ناقابل شکست 53 رنز اسکور کئے ۔ سیریز بچانے کیلئے 302 رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم سنسنی خیز اختتام کے باوجود 6 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز اسکور کرپائے ۔ لوور آرڈر میں آل راؤنڈ اسٹونیس نے آخری اوورس میں تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی کی امید برقرار رکھی لیکن وہ آخری اوور میں 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس میں انہوں نے تین چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ دیگر بیٹسمنوں میں میچل مارش نے 55 رنز اور اسٹیون اسمتھ نے 45 رنز بنائے جبکہ اوپنر آرون فنچ نے 53 گیندوں میں 62 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو ایک مرتبہ بہتر شروعات فراہم کی ۔ شاندار سنچری اسکور کرنے پر بٹلر کو مین آف دی میچ قرار دیا ۔ واضح رہے انگلینڈ نے ابتدائی دو مقابلوں میں بھی کامیابی حاصل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT