Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کے خلاف دھونی اور پانڈیا کی نصف سنچریاں

آسٹریلیا کے خلاف دھونی اور پانڈیا کی نصف سنچریاں

چینائی۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہیندر سنگھ دھونی اور ہاردک پانڈیا کی سنچری رفاقت نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ونڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کو 284 کے مستحکم اسکور پر پہونچا دیا۔ ایم اے چدمبرم میں کھیلے گئے پہلے ونڈے کی میزبان ٹیم نے انتہائی ناقص شروعات کی تھی۔ کپتان ویراٹ کوہلی صفر پر آؤٹ ہوگئے اور 11 رنز کے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے گوکہ روہت شرما (28) اور کیدار جادھو (40) نے کھیل میں آہستگی کے ساتھ قدم جمانے اپنی ٹیم کی مدد کی لیکن ایسا محسوس ہورہا تھا چدمبرم اسٹیڈیم کی پچ آسٹریلیائی بولرس کی مدد کررہی ہے تاہم آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا (83) اور سابق کپتان دھونی (79) کی رفاقت نے ہندوستانی اننگز کو ایک نئی زندگی بخشی اور میزبان ٹیم نے مہمانوں کیلئے فتح کا ہدف 282 رنز مقرر کردیا۔ آسٹریلیا کے نیتھن کولٹر ۔ نائیل نے اوپنر اجنکیا رہانے (5)، ویراٹ کوہلی اور منیش پانڈے (دونوں صفر) کے وکٹس حاصل کیا۔آسٹریلیا کی ٹیم بارش کے سبب اپنی اننگز کا مقررہ وقت پر آغاز نہیں کرسکی۔
بوپنا ۔ راجہ کو شکست ، کینیڈا کو سبقت
ایڈنشن ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ورلڈ گروپ کی اُمیدوں کو آج زبردست دھکا لگا جب روہن بوپنا اور راجہ کو ڈبلز کے مقابلے میں آج شکست ہوگئی جس کے ساتھ ہی ڈیوس کپ پلے آف ٹائی میں کینیڈا کو 2-1 سے سبقت حاصل ہوگئی۔ بوپنا اور راجہ کو ڈینیئل نسٹر اور واسیک پوپیسل کے خلاف 2 گھنٹے اور 52 منٹ کے مقابلے میں 3-6، 7-5، 5-7، 5-7 سے شکست ہوگئی جس کے ساتھ ہی 16 سرکردہ ملکوں کے عالمی گروپ میں کوالیفائی ہونے کیلئے دونوں سنگلز جیتنا ہندوستان کے لئے مزید دشوار ہوگیا ہے۔ 27 سالہ پوپیسل نے جو ان مقابلوں میں ٹینس کورٹ کے سب سے کم عمر کھلاڑی بھی تھے۔ بیس لائن اورنٹ کا ماہرانہ استعمال کرتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پوپیسل نے جنہیں ان کے کپتان نے سنگلز مقابلوں کیلئے نامزد نہیں کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT