Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کے رچرڈسن زخمی ، پیرس کو موقع

آسٹریلیا کے رچرڈسن زخمی ، پیرس کو موقع

سڈنی۔ 7 فروری (اے ایف پی) آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے انٹرنیشنل فائنل کیلئے اپنے بولر کین رچرڈسن کو کمر میں تکلیف کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیا، ان کے بجائے جونیل پیرس کو موقع دیا گیا ہے۔ رچرڈسن کو ہفتہ کے روز کھیلے گئے دوسرے ونڈے انٹرنیشنل میچ سے لمحہ آخر میں ٹیم سے ہٹا لیا گیا تھا اور کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ کمر میں درد کے مزید معائنوں کے لئے اپنے گھر واپس ہوں گے۔ جونیل پیرس نیوزی لینڈ کے کنن میں مغربی آسٹریلیا کے شیفیلڈ شیلڈ اسکواڈ میں شامل تھے اور نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف ڈرا ہوئے، اس میچ میں 37 رنز کے عوض 4 وکٹس لیا تھا۔ پیرس نے اس سال ہندوستان کے خلاف کھیلی گئی ونڈے انٹرنیشنل سیریز سے اپنے ونڈے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ رچرڈسن اپنی کمر پر زخم اور درد کا پتہ چلانے کیلئے اس وقت بھی بے چینی سے منتظر تھے جب اس ہفتہ آسٹریلیا نے اپنے ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ رچرڈسن کا زخمی ہونا ان کی ٹیم کے سلیکٹرس کے لئے پہلے سے جاری پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا۔ ٹی 20 کے کپتان آرون فنچ اور آل راؤنڈر جس میں فالکنر پہلے سے زخمی ہونے کے سبب ٹیم سے دور ہیں۔

TOPPOPULARRECENT