Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کے ہر کھلاڑی کیلئے ’پلان‘ ہے :رہانے

آسٹریلیا کے ہر کھلاڑی کیلئے ’پلان‘ ہے :رہانے

پونے ، 20فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بلے باز اجنکیا رہانے نے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا کے پاس آسٹریلیا کے ہر کھلاڑی کیلئے علحدہ منصوبہ تیار ہے اور وہ اس کا انکشاف میدان پر ہی کریں گے ۔ اجنکیا نے آج یہاں ایم سی اے اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندستانی ٹیم کو اپنی جیت کا بھروسہ ہے اور وہ اپنے جیت کے سلسلے کو برقرار رکھے گی۔ ہندستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 23 فبروری کو شروع ہوگا۔ 28 سالہ ہندستانی بلے باز نے سیریز میں آسٹریلیائی ٹیم کا سامنا کرنے کے بارے میں مانا کہ مخالف ٹیم ذہنی طور پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے لیکن ہندوستان بھی اس کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ آسٹریلیا ’’مائنڈ گیمز‘‘ کھیلنے میں مہارت رکھتا ہے ۔وہ میدان پر جیسا کھیلنا چاہتے ہیں ویسا کر سکتے ہیں لیکن ہم بھی تیار ہیں۔ہمیں پتہ ہے کہ وہ ’سلیجینگ‘ (خراب زبان استعمال کرنا) کرتے ہیں۔ وہ جو چاہے ویسا کریں یہ ان کی حکمت عملی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT