Saturday , October 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کے 243 کے جواب میں افریقہ کی بہتر شروعات

آسٹریلیا کے 243 کے جواب میں افریقہ کی بہتر شروعات

پورٹ الزبتھ ۔10مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) کگیسوربادا کی تباہ کن بولنگ کے سے آسٹریلیائی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ میچ کی پہلی اننگز میں عمدہ آغاز کے باوجود 243 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ دوسرے ٹسٹ میچ میں کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 98 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا۔ورنان فلینڈر نے 38 رنز بنانے والے بینکرافٹ کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا جبکہ عثمان خواجہ بھی 4 رنز بنا کر فلینڈر کی گیند پر کیچ ہوئے۔وارنر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہے تھے لیکن 117 کے مجموعے پر وہ 63 رنز بنانے کے بعد لنگی نگیڈی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔آسٹریلیا کو بڑا دھکا اس وقت لگا جب 161 کے اسکور پر کپتان اسمتھ 25 رنز بنا کر ربادا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو ئے جبکہ اگلے اوور میں ربادا نے شان مارش، مچل مارش اور پیٹ کمنز کو آؤٹ کر کے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔شان مارش 24، مچل مارش 4 اور کمنز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ 36 رنز بنانے والے ٹم پین پویلین لوٹے تو آسٹریلیا کی پوری ٹیم 243 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں لیں جبکہ لنگی نے 3 اور فلینڈر نے 2 وکٹیں لیں۔جواب میں جنوبی افریقہ نے پہلے دن کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 39 رنز بنا لئے تھے اور اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 204 رنز درکار تھے۔ایڈن مارک رام 11 رنز بنا کر کمنز کی گیند کا نشانہ بنے جبکہ نائٹ واچ مین ربادا 17 اور ایلگر 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ دوسرے دن تادم تحریر۔۔۔۔۔۔

TOPPOPULARRECENT