Tuesday , July 17 2018
Home / سیاسیات / ’آسٹریلیا گروپ‘میں شمولیت ہندوستان کی عدم جوہری پھیلاؤ کی پالیسی کا ثبوت:مودی

’آسٹریلیا گروپ‘میں شمولیت ہندوستان کی عدم جوہری پھیلاؤ کی پالیسی کا ثبوت:مودی

نئی دہلی ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکسپورٹ کنٹرول کے لئے ‘آسٹریلیا گروپ’ میں ہندوستان کی شمولیت کی حمایت کرنے پر آسٹریلیا اور اس گروپ کے دیگر ارکان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ مسٹر نریندر مودی نے آج کہا کہ یہ واقعہ ہندوستان کی عدم جوہری پھیلاؤ کی پالیسی کا پختہ ثبوت ہے ۔ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں ٹوئیٹ کر کے ‘آسٹریلیا گروپ’ کے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔مسٹر مودی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ “میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول نظام ( ایم ٹی سی آر )، وازینارنظام کے بعد اب ‘آسٹریلیا گروپ’ میں ہندوستان کی رکنیت ہندوستان کی مضبوط عدم جوہری پھیلاؤ پالیسی اور عالمی امن و سلامتی سے ہماری وابستگی کا ثبوت ہے “۔ واضح رہے کہ لازمی اندرونی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد ہندوستان جمعہ کو ‘آسٹریلیا گروپ’ میں شامل ہوا تھا۔ اس سے نیوکلیائی سپلائر گروپ (این ایس جی) میں ہندوستان کی رکنیت حاصل کرنے کے دعوی کو تقویت ملے گی۔ ابتداء میں ‘آسٹریلیا گروپ’ میں 15 رکن تھے ۔ لیکن اب اس میں یورپی یونین کے تمام 28 ممالک کے علاوہ یوکرین اور ارجنٹائنا سمیت کل 43 رکن ممالک ہیں۔

TOPPOPULARRECENT