Saturday , May 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا 10 وکٹوں سے کامیاب،اسمتھ مین آف دی میچ

آسٹریلیا 10 وکٹوں سے کامیاب،اسمتھ مین آف دی میچ

برسبین۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیا نے بولروں کی تباہ کن بولنگ اور کپتان اسٹیون اسمتھ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو پہلے ایشز ٹسٹ میچ میں با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ کے آخری دن کھیل کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا کو جیت کے لیے صرف 56 رنز درکار تھے جبکہ اس کی تمام 10 وکٹیں موجود تھیں، تاہم ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کی اوپننگ جوڑی نے تحمل کے ساتھ ٹیم کو بغیر کسی نقصان کے فتح سے ہمکنار کیا۔ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ نے بالترتیب ناقابلِ شکت 87 اور 82 رنز اسکور کیے۔برسبین ٹسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جیو راٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن میچ کے ابتدائی لمحات میں مایہ ناز بیٹسمین اور سابق کپتان السٹر کک جلد آوٹ ہوگئے تاہم ٹیم نے آسٹریلیائی بولروں کا مقابلہ کرتے ہوئے 10 وکٹوں پر 302 رنز اسکور کیے جس میں نوجوان کھلاڑی ڈیوڈ ملان اور جیمز وینس نے بالترتیب 56 اور 83 رنز اسکور کئے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے فی کس 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسپنر نیتھ لیون نے 2 اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔انگلش ٹیم کے 302 رنز کے جواب میں میزبان ٹیم کاآغاز اچھا نہ تھا اور وقفے وقفے سے ان کی وکٹوں کو سلسلہ جاری رہا تاہم ایک طرف سے کپتان اسٹیون اسمتھ نے 141 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو 328 رنز پر پنچا کر مہمان ٹیم پر 16 رنز کی برتری دلادی۔اپنی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیائی بولروں کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 195 رنز پر آؤٹ ہوگئی جبکہ کپتان جو روٹ 51 رنز اسکور کر کے نمایاں بیٹسمین رہے۔نیتھن لیون کی گیند پر بائیں ہاتھ کے بیٹسمین معین علی کے ’اسٹمپنگ آؤٹ‘ کو متنازعہ آؤٹ قرار دیا جارہا ہے جبکہ انگلش شائقین نے امپائر کے اس فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک غلط فیصلہ قرار دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون نے 3، 3 جبکہ پیٹ کمنز نے ایک انگلش کھلاڑی کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کی جیت کے لیے راہ ہموار کی۔آسٹریلیائی کپتان اسٹیو اسمتھ کو شاندار سنچری پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا کو انگلینڈ پر 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی جبکہ ایشز سیریز کا دوسرا میچ 2 دسمبر کو ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT