Saturday , January 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلین اوپن:فیڈرر مرے اور دیمتروف تیسرے راؤنڈ میں شامل

آسٹریلین اوپن:فیڈرر مرے اور دیمتروف تیسرے راؤنڈ میں شامل

ملبورن۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ماریا شارا پوا آج ناکامی کے دہانے پر پہونچنے کے باوجود خود کو بچا لیا اور آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں اپنے ہلی ملک کی الیگزینڈرا پانوا کو 6-1، 4-6، 7-5 سے شکست دیتے ہوئے پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران اینڈی مرے نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملبورن کی دشوارکن صورتِ حال کو اپنی مہارت سے آس

ملبورن۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ماریا شارا پوا آج ناکامی کے دہانے پر پہونچنے کے باوجود خود کو بچا لیا اور آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں اپنے ہلی ملک کی الیگزینڈرا پانوا کو 6-1، 4-6، 7-5 سے شکست دیتے ہوئے پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران اینڈی مرے نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملبورن کی دشوارکن صورتِ حال کو اپنی مہارت سے آسان بنادیا۔ اس طرح وہ گرینڈ سلام کے لئے اپنے خوابوں کو زندہ رکھنے میں کامیابی حاصل کی۔ روسی نمبر 2 ٹینس اسٹار ماریا شارا پوا نے اپنی ہم وطن الیگزینڈرا کے خلاف ایک سخت مقابلہ میں اپنی ناکامی کو کامیابی میں تبدیل کردیا۔

برطانوی نمبر 6 اینڈی مرے نے آسٹریلیا کے مقامی حریف مارینکو ماتو سیوچ کو6-1،6-3، 6-2 سے بہ آسانی شکست دیتے ہوئے اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا۔ مرد کھلاڑیوں میں ساتویں درجہ کے تومس بروچ، 24 ویں مقام کے رچرڈ گسکویٹ اور خواتین میں 10 ویں مقام کی حاصل ایکاٹرینا ماکا روا نے بھی کامیابیوں کے ساتھ پیش قدمی جاری رکھی۔ راجر فیڈرر اور رافیل ندال آج کے مقابلوں میں شامل تھے۔ سرینا ولیمس اور نوواک جوکووچ جمعرات کو مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ راجر فیڈرر نے اپنی مہارت کے ذریعہ پریشانیوں پر قابو پاتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں پیشرفت جاری رکھی۔ سوئس گرینڈ سلام ماسٹر فیڈرر جنہیں پہلے سیٹ میں شکست ہوگئی تھی، آج ایک کامیابی کے ساتھ اپنا موقف مستحکم بنالیا۔ مردوں میں 10 ویں مقام کے حامل گریگور دیمتروف نے 4 سیٹس میں لوکس لاکو کو شکست دے دیا۔ ساتویں مقام کے تومس برویچ نے جرگن ملزر کو شکست دی۔

ہماچل کے خلاف آندھرا 123/2 پر
دھرم شالہ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) رانجی ٹرافی کے آج یہاں کھیلے گئے گروپ سی کے افتتاحی میچ میں آندھرا پردیش کے بیٹسمین نے قدرے قدرے آہستہ لیکن متواتر بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے 2 وکٹ کے نقصان سے 123 رنز بنالیا۔ اگرچہ پہلے ان کا زیادہ تر حصہ خرابی ٔ موسم اور بارش کی بارش کی نذر ہوگیا۔ آندھرا کے اوپنر پرسانت کمار 17 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ سری کار بھارت اور مورو ملاسری رام بالترتیب 47 اور 45 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

TOPPOPULARRECENT