Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / آسٹریلین اوپن کا گرم موسم میں آغاز، اسٹارز کو دِقت

آسٹریلین اوپن کا گرم موسم میں آغاز، اسٹارز کو دِقت

اونچے درجہ حرارت میں کھلاڑیوں کا بُرا حال ۔ عالمی نمبر 1 اسٹارز اینڈی ، کربر کی پیشرفت

ملبورن ، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلین اوپن کا آج گرم حالات میں آغاز ہوا جس میں نامور کھلاڑیوں کو تک جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا جیسا کہ عالمی نمبر 1 اینڈی مرے نے دِقت سے کھیلتے ہوئے سکنڈ راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔ اعظم ترین درجہ حرارت 32 سلسیس (90 فارن ہیٹ) تک پہنچ گیا تھا اور ایسے ماحول میں اینڈی نے دو گھنٹے اور 47 منٹ کی جدوجہد والے میچ میں یوکرین کے ایلیا مرچینکو کے خلاف 7-5، 7-6(7/5)، 6-2 سے کامیابی درج کرائی۔ اینڈی نے ویمنس چوتھی سیڈ سائمونا ہالپ کے مقابل بہتر دم خم کا مظاہرہ کیا جو سب سے پہلے گرم موسم کا شکار ہوئیں، اور کئی نشیکوری اور مارین سیلچ دونوں کو پانچ سٹ کے میچز کھیلنے پر مجبور ہونا پڑا۔ کھلاڑیوں کو گرمی سے بچنے کیلئے بار بار جتن کرتے دیکھا گیا اور وہ اس کیلئے توال اور برف کا استعمال کررہے تھے۔ درجہ حرارت میں منگل کو مزید اضافے کا اندیشہ ہے اور یہ بڑھ کر 38 ڈگری ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔ ویمنس ڈیفنڈنگ چمپئن انجلیک کربر بھی یہی لگتا ہے کہ گرم موسم سے پریشان ہوئیں اور لیکن ہارتے ہارتے بچ گئیں۔ انھیں غیرمعروف لیزیا سورینکو کے مقابل راڈ لیور اَرینا میں تین سٹ کا میچ کھیلنے پر مجبور ہونا پڑا۔ تاہم عالمی نمبر 1 خاتون اسٹار 6-2، 5-7، 6-2 سے جیت گئیں۔ سائمونا ہالپ کو شلبی روجرز نے حیران کن شکست سے دوچار کردیا۔ ہالپ کو مرد ہو یا خاتون تیزترین کھلاڑی باور کیا جاتا ہے لیکن اُن کی معمولی کی تیزی آج ہوا ہوگئی اور وہ اُبھرتی امریکی کھلاڑی شلبی کے مقابل 3-6، 1-6 سے ہار گئیں۔ 24 سالہ شلبی کی صلاحیتوں کا یہ ایک اور مظاہرہ ہوا جبکہ وہ گزشتہ سال فرنچ اوپن کوارٹر فائنلز تک پہنچی اور گزشتہ سال کی درجہ بندی میں لگ بھگ 100 مقامات کی چھلانگ لگائی تھی۔ ویمنس سیکشن کی سب سے زیادہ عمر والی کھلاڑی 36 سالہ وینس ولیمز کو بھی دِقت ہوئی لیکن وہ 22 سالہ کیٹرینا کوزلوا کے خلاف 7-6 (7/5)، 7-5 سے کامیاب ہوگئیں۔ جاپان کے نشیکوری جن کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال اپنا اولین میجر ٹائٹل جیتیں گے، پانچ سٹ کی جدوجہد میں آخرکار کامیاب ہوگئے۔ انھوں نے روس کے اینڈری کوزنتسوف کو 5-7، 6-1، 6-4، 6-7(6/8)، 6-2 سے شکست دی۔ 35 سالہ روجر فیڈرر بھی دوشنبہ کو دیر گئے ایکشن میںہوں گے۔ وہ انجری کے سبب چھ ماہ کے وقفے کے بعد واپس ہورہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT