Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلین اوپن : کوارٹر فائنل میں سرینا بمقابلہ شاراپووا

آسٹریلین اوپن : کوارٹر فائنل میں سرینا بمقابلہ شاراپووا

دو کٹر حریفوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع، دونوں کو کامیابی کا یقین
ملبورن۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی اور دفاعی چمپین سرینا ولیمس آج ماگریٹا گاسیاریان کو شکست دیتے ہوئے آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئیں جہاں ان کا مقابلہ ماریہ شارا پووا سے ہوگا۔ امریکی ٹاپ سیڈ اور گرینڈ سلام کی 21 مرتبہ فاتحہ رہیں۔ سرینا ولیمس نے کسی خاصی محنت و مشقت کے بغیر روس کی ایک غیرمعروف کھلاڑی مارگریٹا کو صرف 55 منٹ کے دوران 6-1، 6-2 سے شکست دے دی۔ روڈ لاویر ارینا میں اس کامیابی کے بعد سرینا کو اب اپنی دیرینہ کٹر حریف ماریہ شارا پووا سے مقابلہ درپیش ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2004ء کے بعد سے شارا پووا کے خلاف ہر مقابلہ میں سرینا کو کامیابی ملی ہے۔ ان میں گزشتہ سال منعقدہ ملبورن فائنل میں شامل ہے۔ گرینڈ سلام کی پانچ مرتبہ فاتحہ شارا پووا نے بیلنڈ بینچک کو 7-5، 7-5 سے شکست دی۔ اس سے کچھ دیر قبل ہی سیرینا نے مارگریٹا کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ سرینا جو ٹورنمنٹ میں آئندہ مقابلوں کی قرعہ اندازی کے وقت شاذ و نادر ہی نظر آتی ہیں، دعویٰ کیا کہ وہ نہیں جانتیں کہ ان کا آئندہ مقابلہ کس سے ہوگا۔ اس وقت شارا پووا ان کے  بازو ہی کھڑی تھیں۔ جب انہیں بتایا گیا کہ شارا پووا سے ان کا آئندہ مقابلہ ہوگا جس پر سرینا نے کہا کہ ’’میرے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ ہم دونوں بہتر کھیل کیلئے جو کچھ بھی ممکن ہوگا، کرسکتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT