Wednesday , December 19 2018

آسٹریلین اوپن :ہندوستان کو دو اہم کامیابیاں

ملبورن۔21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلین اوپن ٹینس گرینڈ سلام میں آج ہندوستان کو دو اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ لینڈر پیس اور ثانیہ مرزا بالترتیب مردوں اور خواتین کے ڈبلز میں پہنچ گئے۔ ثانیہ اور ان کی چینی تائپی سے تعلق رکھنے والی ساتھی کھلاڑی سو۔ وی ہسیہ نے ماریا ایریگوین اور روینا اوپرینڈی پر مشتمل ارجنٹائن اور سوئس کھلاڑیوں کی جو

ملبورن۔21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلین اوپن ٹینس گرینڈ سلام میں آج ہندوستان کو دو اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ لینڈر پیس اور ثانیہ مرزا بالترتیب مردوں اور خواتین کے ڈبلز میں پہنچ گئے۔ ثانیہ اور ان کی چینی تائپی سے تعلق رکھنے والی ساتھی کھلاڑی سو۔ وی ہسیہ نے ماریا ایریگوین اور روینا اوپرینڈی پر مشتمل ارجنٹائن اور سوئس کھلاڑیوں کی جوڑی کو 6-2، 6-0 سے بہ آسانی شکست دے دی جبکہ کھیل کیلئے مقررہ وقت کے اختتام کیلئے 48 منٹ باقی تھے۔ ہندی۔ تائیپی ٹیم اب گیبریلا ڈابروسکی اور ایلیشیاء روزولاکار پر مشتمل کینیڈا اور پولینڈ کی جوڑی کے خلاف کھیلے گی۔ مینس ڈبلز مقابلوں میں 10 ویں درجہ کے لینڈر پیس اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ان کے ساتھی ریون کلاسین نے دو امریکیوں اسکاٹ لپسکائی اور راجیو رام کو 6-4، 7-6(6) سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی، جہاں اب وہ میچ میں کامیابی حاصل کرنے والے امریکی کھلاڑیوں اسٹیو جانسن اور سام کوئیرے کے علاوہ سمون بولیلی اور فابیو فوگینی پر مشتمل اطالوی جوڑی کا مقابلہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT