Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلین فٹبال لیگ کا ’ دوستی کپ ‘ میچ ہندوستان کو پاکستان کے خلاف 101 – 7 سے شکست

آسٹریلین فٹبال لیگ کا ’ دوستی کپ ‘ میچ ہندوستان کو پاکستان کے خلاف 101 – 7 سے شکست

ملبورن 17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلین فٹبال لیگ کے تحت ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کے مابین ہوئے ایک دوستانہ فٹبال میچ میں ہندوستان کو پاکستان کے خلاف 101 – 7 سے ہزیمت اٹھانی پڑی ہے ۔ اس میچ کو دوستی کپ کا نام دیا گیا تھا ۔ یہ میچ کل کھیلا گیا تھا جو 2014 کے انٹرنیشنل کپ کا اہم حصہ بن گیا ہے ۔ ایشین فٹبال لیگ میچ میںحصہ لینے ہندوستان سے ایک 15 رکنی ٹیم یہاں پہونچی تھی جبکہ پاکستان کے تقریبا تمام کھلاڑی ملبورن میں مقیم بتائے گئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے قونصل خانوں کے معززین اور دونوں ہی برادریوں کے قائدین کو اس میچ کا مشاہدہ کرنے کیلئے مدعو کیا گیا تھا ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اس کپ میں پاکستانی ٹیم نے بھی حصہ لیا ہے جبکہ ہندوستان اس سے قبل بھی اس میں حصہ لے چکا ہے ۔ آسٹریلین فٹبال لیگ فکٹوریہ انگیجمنٹ کے مینیجر ژیوئیر مولونی نے کہا کہ انٹرنیشنل کپ کا میچ ایک اور مثال ہے کہ کس طرح سے فٹبال دو کلچرس کے مابین ایک برج کا کام دے سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کپ کے حصے کے طور پر پاکستان اور ہندوستان کا مقابلہ کروانا ایک بہترین اقدام تھا ۔

پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان سر پر گیند لگنے سے زخمی
کولمبو: 17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان سر پر بال لگنے سے زخمی ہو گئے۔ کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز بیٹنگ کے دوران سری لنکن بولر پرساد کی بال سر پر لگنے سے جنید خان زخمی ہو گئے، انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، وہ دوسری اننگز میں بولنگ کرنے نہیں آئے۔ پاکستانی منیجر معین خان نے بتایا کہ وہ جنید کو اسپتال لے کر آئے ہیں، جہاں ٹیسٹ کے بعد اصل صورتحال سامنے آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT