Tuesday , May 22 2018
Home / شہر کی خبریں / آسڑیلیا کے مختلف شہروں میں تلنگانہ کے وزیراعلی کی سالگرہ

آسڑیلیا کے مختلف شہروں میں تلنگانہ کے وزیراعلی کی سالگرہ

حیدرآباد 17فروری (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ کی سالگرہ تقریب آسڑیلیا کے شہروں ملبورن،سڈنی،کین بیرا ،برسبین اورایڈی لیڈ میں بڑے پیمانہ پرٹی آرایس آسٹریلیا یونٹ کی جانب سے منائی گئی۔ٹی آرایس آسٹریلیا کے صدر ناگیندر ریڈی کے مطابق اس موقع پر ٹی آرایس کے ہزاروں کارکنوں کی موجودگی میں کیک کاٹا گیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تلنگانہ کی تعمیر نو اور کئی ترقیاتی پروگرامس بشمول کالیشورم پروجیکٹ،مشن بھاگیرتا،مشن کاکتیہ ، کسانوں کے لئے سبسیڈی،کمزور طبقات،طلبہ ،حاملہ خواتین کے لئے وظائف نے تلنگانہ کی عظمت کو واپس لا یا ہے ۔ وکٹوریہ ریاست کے انچارج سائی رام اپو نے کہاکہ ٹی آرایس آسڑیلیا ،سوشیل میڈیا پر ٹی آرایس حکومت کی فلاحی اسکیمات اور پروگراموں کی تشہیر کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے کسانوں کے لئے وزیراعلی کی جانب سے 24گھنٹے بجلی کی سپلائی کا قدم ایک انوکھا کارنامہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT