Friday , September 21 2018
Home / دنیا / آسکر کی نامزدگیوں میں ’فلسطین ‘ کا حوالہ

آسکر کی نامزدگیوں میں ’فلسطین ‘ کا حوالہ

بیورلی ہلز ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسکر کی نامزدگی کے موقع پر بیرونی زبان کے زمرہ میں کچھ نئی زبان دیکھنے میں آئی جیسا کہ نامزد ’’عمر‘‘ کا تعلق ’فلسطین‘ سے بتایا گیا ، جو اکاڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائینس کی طرف سے کچھ ایسا حوالہ ہے جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی اور اب تک جب کبھی فلسطین کا ذکر آیا تو بڑی احتیاط کے ساتھ نام لیت

بیورلی ہلز ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسکر کی نامزدگی کے موقع پر بیرونی زبان کے زمرہ میں کچھ نئی زبان دیکھنے میں آئی جیسا کہ نامزد ’’عمر‘‘ کا تعلق ’فلسطین‘ سے بتایا گیا ، جو اکاڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائینس کی طرف سے کچھ ایسا حوالہ ہے جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی اور اب تک جب کبھی فلسطین کا ذکر آیا تو بڑی احتیاط کے ساتھ نام لیتے ہوئے ’فلسطینی علاقہ ‘ کہا جاتا رہا تھا ۔ ڈرامہ ’عمر‘ دراصل اسرائیلی ۔ فلسطینی لڑائی کے دوران رونما ہونے والے واقعات پر مبنی ہیں، جس کی ہدایت ہنی ابواسد نے دی ۔ ابواسد نے اس تازہ تبدیلی کے بعد کہا کہ اُن کی انٹری کو فلسطین کی طرف سے قبول کیا جانا درست سمت میں اقدام ہے ۔ فلسطین کو اقوام متحدہ کی جانب سے بحیثیت مبصر عالمی ادارہ میں شامل کرنے کے بعد جس کے خلاف یہودی مملکت اسرائیل نے زبردست احتجاج کیا تھا۔ آسکر کی نامزدگیوں میں فلسطین کا حوالہ ایک اور مثبت اقدام ہے۔ اندیشہ ہے کہ اسرائیل اِس اقدام پر بھی چراغ پا ہوجائے گا۔

فلپائن میں سیلاب جاری ، ہزاروں افراد بے گھر
منیلا ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہزاروں لوگوں کو مسلسل جاری سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے فلپائن میں اپنے مکانات چھوڑکر بے گھر ہونا پڑا ہے ، عہدیداروں نے آج یہ بات کہی جبکہ ایک ہفتے میں سخت موسم کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد بڑھکر 37 ہوگئی ہے ۔ لگ بھگ 13 ہزار افراد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اپنے دیہات چھوڑکر دیگر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ، سیول ڈیفنس کے دفتر نے تازہ جانکاری دیتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بالعموم بارش اس خطہ میں سال کے اسی وقت ہوتی ہے لیکن اس مرتبہ قیامت خیز بارش ہورہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT