Tuesday , August 14 2018
Home / دنیا / آسیان ممالک کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

آسیان ممالک کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

منیلا میں بزنس فورم سے وزیراعظم مودی کا خطاب
منیلا ۔ 13 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی حکومت کے معاشی اصلاحات بیان کرتے ہوئے آسیان ممالک کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی آج ترغیب دی اور کہا کہ ملک میں انقلابی تبدیلی لانے کا عمل فقید المثال پیمانے پر جاری ہے ۔ وزیراعظم مودی نے آسیان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اقدام مشرق پالیسی نے اس 10 رکنی بلاک کو ان کے ملک کی سرگرمیوں میں مرکزی مقام پر رکھا ہے ۔ ہندوستانی معیشت کے کئی شعبوں کو بیرونی سرمایہ کاری کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔ ان ہوں نے کہا کہ ’’ہندوستان کو بڑے پیمانے پر بدلنے کا عمل فقید المثال پیمانے پر جاری ہے ۔ آسان ، موثر اور شفاف حکمرانی کیلئے ہم شب و روز کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کی تمام تر توجہ ہندوستان کو صنعتی پیداوار کا عالمی مرکز بنانے پر مرکوز ہے اور نوجوان کو روزگار کے موقع فراہم کرنے والے بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اقل ترین حکومت اور اعظم ترین حکمرانی کے نظریہ پر عمل پیرا رہتے ہوئے گزشتہ تین سال کے دوران 1,200 ازکار رفتہ اور فرسودہ قوانین کالعدم کردیئے گئے ہیں۔ کمپنیوں کے قیام اور دیگر منظوریوں کے عمل کو اسان بنایا گیا ‘‘۔ بشمول ہند آسیان علاقہ کی آبادی 1.85 ارب ہے جو عالمی آبادی کا ایک چوتھائی حصہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT