Saturday , April 21 2018
Home / Top Stories / آسیان چوٹی کانفرنس کے موقع پر ٹرمپ سے مودی کی مختصر ملاقات

آسیان چوٹی کانفرنس کے موقع پر ٹرمپ سے مودی کی مختصر ملاقات

منیلا ۔ /12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج رات آسیان کی 50 ویں سالگرہ کی علامتی طور پر ترتیب دیئے گئے شاندار عشائیہ کے موقع پر صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیراعظم چین لی کینگانگ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیراعظم مودی کو وزرائے اعظم جاپان ، سنزوآبے اور روس ڈمترے مودودوف کے علاوہ وزیراعظم ملیشیا نجیب رزاق سے بھی بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ انہوں نے اس موقع پر دیگر کئی قائدین سے بھی ملاقات کی ۔ اس عشائیہ کو صدر فلپائین روڈویگو نے ترتیب دیا تھا ۔ وزیراعظم نریندر مودی اور صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان کل بروز پیر باقاعدہ ملاقات ہوگی جس میں دونوں قائدین باہمی مفادات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ مودی نے عالمی قائدین سے ملاقات کی تصاویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہیں ۔

 

TOPPOPULARRECENT