Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آشا ورکرس کا دھرنا

آشا ورکرس کا دھرنا

اوٹکور۔23ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور میں آشا ورکرس کا نئے نئے انداز سے احتجاج کرتے ہوئے دفتر تحصیلدار کے روبرو دھرنا دے رہے ہیں ۔ یہ ہڑتال 21 دن سے جاری ہے ۔ آشا ورکرس نے بتایا کہ وہ اپنے مسائل کی یکسوئی کے مطالبہ پر یہ ہڑتال کررہے ہیں اور تحصیلدار اوٹکور مسٹر وسنت کمار کو ایک احتجاجی یادداشت پیش کی گئی جس میں مسائل کی یکسوئی کا پُرزور مطالبہ کیا گیا ہے ۔ شریمتی املادیوی ‘ شریمتی سنجولا صدر آشا ورکرس نے بتایا کہ ہمارے مسائل کے حل کیلئے حکومت اور ضلع کلکٹر سے بھی نمائندگی جاری ہے ۔ جب تک مسائل حل نہ ہوں گے دھرنا برابر جاری رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT