Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آشا ورکرس کی ہڑتال کو تلگودیشم کی تائید

آشا ورکرس کی ہڑتال کو تلگودیشم کی تائید

یلاریڈی ۔17اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آشا ورکرس کے مسائل حل کرنے کا یلاریڈی تلگودیشم انچارج مسٹر سبھاش ریڈی نے حکومت سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے یلاریڈی مستقر پر آشا ورکرس کی ہڑتال کیمپ پہنچ کر ان کی تائید کی اور اس موقع پر کہا کہ کم از کم تنخواہ ملازمت کی ضمانت وغیرہ جیسی ڈیمانڈ کی حکومت کی جانب سے عدم سنجیدگی کا الزام لگایا ۔ آشا ورکرس کی ہڑتال کی مکمل تائید کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر تلگودیشم منڈل صدر مسٹر پرنہ راملو ‘ قائدین میں لکشمیا ‘ سرینواس ریڈی ‘ الگزینڈر ریڈی ‘ سائی راملو اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT