Wednesday , February 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / آشش نہرا کا سابق کھلاڑیوں نے مذاق اڑایا

آشش نہرا کا سابق کھلاڑیوں نے مذاق اڑایا

کولکتہ۔18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سابق فاسٹ بولر آشیش نہرا نے کولکتہ میں کمنٹری کا نیا کردار ادا کرلیاہے ۔حال ہی میں کرکٹ سے سبکدوش ہونے والے نہرا نے کولکتہ میں کمنٹری کا نیا کردار سنبھال لیا جب کہ میچ کے دوران سوٹ بوٹ میں نظر آنے والے نہرا کا سابق ساتھی کھلاڑیوں نے مذاق اڑیا۔ دوسرے دن کا کھیل شروع ہونے سے قبل نہرا میدان میں گئے جہاں ان کی محمد سمیع، اومیش یادو، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو ، رویندرا جڈیجہ اور بولنگ کوچ بھارت ارون سے بھی گپ شپ ہوئی۔کمنٹری کے دوران جب نہرا سے اس بابت پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ اس کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں تھا، جب میں کیمرے کے سامنے آیا تو یہ سب مجھ پر ہنس رہے تھے کیونکہ انھوں نے مجھے سوٹ میں دیکھا، میں انھیں ہیلو کہنا چاہتا تھا لیکن ارون بھی میرے نئے کردار پر مذاق اڑا کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT