Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / آشش نہرا کی یکم نومبر کو سبکدوشی؟

آشش نہرا کی یکم نومبر کو سبکدوشی؟

نئی دہلی۔11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر فاسٹ بولر آشیش نہرا نے بھی بین الاقوامی کرکٹ کو وداع کہنے کا ارادہ کرلیا ہے۔رپورٹس کے مطابق یکم نومبر کو نیوزی لینڈ سے اپنے ہوم گراؤنڈ دہلی میں میچ کے بعد وہ سبکدوشی کااعلان کرسکتے ہیں۔ اس وقت ان کی عمر 38 برس ہے، انھیں آسٹریلیا کے خلاف رواں ٹوئنٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم میں منتخب توکیا گیا تاہم ابتدائی دونوں میچز کے قطعی 11 کھلاڑیوں میں وہ جگہ نہیں بنا سکے۔سابق اوپنر وریندرسہواگ نے نہرا کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ اگر سچن تنڈولکر 40 برس کی عمر تک کھیل سکتے ہیں تو نہرا کیوں نہیں کھیل سکتے۔

 

TOPPOPULARRECENT