Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / آشنا کی مدد سے شوہر کا قتل

آشنا کی مدد سے شوہر کا قتل

حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) ایک خاتون نے آشنا کی مدد سے اپنے شوہر کا قتل کردیا ۔ یہ واقعہ ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 38 سالہ ائلایا اپنی بیوی اور اس کے آشنا کے حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق ائلایا کے پہلے گلہ گھونٹا گیا اور پھر بعد میں اس کے عضو تناسل کو کاٹ کر بے رحمی سے قتل کیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ائلایا عرف انیل پیشہ سے کار ڈرائیور تھا جو ناگول ایل بی نگر میں اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ رہتا تھا ۔ اس کی شادی 16 سال قبل لکشمی نامی خاتون سے ہوئی تھی اور انہیں ایک 13 سالہ لڑکا بھی ہے ۔ جن کا آبائی مقام ضلع نلگنڈہ بتایا گیا ہے ۔ میاں بیوی اکثر جھگڑا کرتے رہتے تھے ۔ بیوی کی بدچلنی اور کردار پر ائلایا کو شبہ ہوگیا تھا ۔ لکشمی مقامی فوٹو اسٹوڈیو کے مالک 27 سالہ مہادیو سے ناجائز تعلقات رکھتی تھی اور شوہر کی غیر موجودگی میں مکان طلب کرنا اور اپنے آشنا کے ساتھ رنگریلیاں منانا اس کا معمول بن گیا تھا ۔ اس بات پر ائلایا اپنی بیوی سے جھگڑا کرتا تھا ۔ روزانہ کے جھگڑے سے تنگ آکر لکشمی نے اپنے آشنا کی مدد سے شوہر کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا اور کل رات اس سازش پر عمل کرنے کیلئے اپنے آشنا کو مکان طلب کرلیا ۔ ائلایا بستر پر تھا کہ پہلے اس کا گھلا گھونٹا گیا اور عضو تناسل کو کاٹ دیا گیا ۔ انسپکٹر ایل بی نگر سرینواس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے مقدمہ درج لرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT