Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / آشنا کی ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

آشنا کی ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /10 جون (سیاست نیوز)  چندا نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے آشنا کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی اور اپنے خودکشی نوٹ میں موت کا ذمہ دار اپنے آشنا کو قرار دیا ہے ۔ اس خودکشی نوٹ کو پولیس نے ضبط کرلیا تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں کہ آیا وہ خودکشی نوٹ متوفی خاتون نے لکھا ؟ چندا نگر پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ منجولہ جو چندا نگر علاقہ کے ساکن جگیا کی بیٹی تھی ۔ یہ خاتون کنکایا نگر کالونی میں رہتی تھی ۔ منجولہ گزشتہ چند عرصہ سے پانڈو نامی شخص کے ساتھ بغیر شادی کے ازدواجی زندگی بسر کررہی تھی ۔ اس خاتون کی خودکشی پر پولیس پانڈو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT