Thursday , April 26 2018
Home / Top Stories / آصفہ ریپ و قتل کیس، انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا:محبوبہ مفتی

آصفہ ریپ و قتل کیس، انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا:محبوبہ مفتی

سری نگر ، 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ضلع کٹھوعہ کے رسانہ نامی گاؤں میں جنوری کے اوائل میں پیش آئے دل دہلانے والے آٹھ سالہ کمسن بچی آصفہ بانو کے عصمت دری اور قتل واقعہ کی تحقیقات فاسٹ ٹریک بنیادوں پر جاری ہے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ‘جسٹس فار آصفہ’ ہیش ٹیک کے ساتھ اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘کچھ لوگوں کی غیرذمہ دارانہ حرکتوں اور بیانات سے انصاف کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ مناسب طریقہ کار پر عمل کیا جارہا ہے ۔ تحقیقات فاسٹ ٹریک بنیاد پر جاری ہے ۔ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا’۔ خیال رہے کہ کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس کے ایک ملزم ایس پی او دیپک کھجوریہ کی رہائی کے حق میں گذشتہ ماہ ترنگا ریلی نکالنے والی ہندو ایکتا منچ، جموں ہائی کورٹ بار ایسوسی ، بار ایسوسی ایشن کٹھوعہ واقعہ کی تحقیقات مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کے حوالے کرنے کے مطالبے کو لیکر ایجی ٹیشن کررہی ہیں ۔ ان تنظیموں نے گذشتہ دو ماہ کے دوران کٹھوعہ اور جموں میں ریلیاں نکالیں اور ہڑتالیں کرائیں۔

TOPPOPULARRECENT