Thursday , June 21 2018
Home / Top Stories / آصفہ سے درندگی کرنے والے سبھی ملزموں کو پھانسی دی جائے ، ہیمامالینی

آصفہ سے درندگی کرنے والے سبھی ملزموں کو پھانسی دی جائے ، ہیمامالینی

ممبئی ۔ /15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے کٹھوا ضلع میں آٹھ سال کی بچی آصفہ کی اجتماعی آبروریزی کے بعد قتل کے معاملہ کو لے کر پورا ملک شرمسار ہے ۔ مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے نابالغ سے آبروریزی کے معاملہ میں جہاں پاسکو ایکٹ میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے وہیں اب متھرا سے بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ ہیمامالینی نے بھی کٹھوا معاملہ کے سبھی ملزموں کیلئے پھانسی کی سزا کا مطالبہ کیا ہے ۔ ہیمامالینی نے ہفتہ کو ٹویٹ کرکے کٹھوا معاملہ پر اپنے غصہ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے لکھا کہ کٹھوا میں اجتماعی آبروریزی کے بعد قتل کی گئی 8 سالہ بچی کو انصاف دلانے کیلئے میڈیا سے زبردست حمایت ملنی چاہئیے ۔ قومی سطح پر مظاہرہ ہونا چاہئیے ۔ ہیمامالینی نے لکھا کہ ان جانوروں کے خلاف جو بچیوں اور معصوموں کو بھی نہیں چھوڑتے ہیں ، میڈیا سے زبردست حمایت کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر احتجاج کیا جانا چاہئیے ۔ میں مینکا جی سے متفق ہوں کہ قصوروار ثابت ہونے پر فوری موت کی سزا دی جانی چاہئیے اور سبھی ریپ (نابالغ) کیلئے کوئی ضمانت یا معافی نہیں ملنی چاہئیے ۔

TOPPOPULARRECENT