Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آصف آباد کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا عزم

آصف آباد کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا عزم

آصف آباد 24 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی آصف آباد کوا لکشمی نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ آصف آباد کے منجملہ آٹھ منڈلوں کو ترقی کیلئے 13کروڑ 72 لاکھ 19 ہزار روپیوں پر مشتمل منصوبہ بند بجٹ لایا گیا ہے جبکہ اس پسماندہ حلقہ اسمبلی کو سابق حکومت کی غفلت و تساہلی سے فنڈس کے غلط استعمال کے باعث ترقی نہ ہوسکی ۔ رکن

آصف آباد 24 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی آصف آباد کوا لکشمی نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ آصف آباد کے منجملہ آٹھ منڈلوں کو ترقی کیلئے 13کروڑ 72 لاکھ 19 ہزار روپیوں پر مشتمل منصوبہ بند بجٹ لایا گیا ہے جبکہ اس پسماندہ حلقہ اسمبلی کو سابق حکومت کی غفلت و تساہلی سے فنڈس کے غلط استعمال کے باعث ترقی نہ ہوسکی ۔ رکن اسمبلی آصف آباد کوا لکشمی نے کہا کہ انہوں نے دلچسپی لے کر ریاستی بجٹ میں حلقہ اسمبلی آصف آباد کیلئے خاطر خواہ رقم مختص کرائی ہے ۔ اس بجٹ کا مناسب استعمال کرتے ہوئے حلقہ آصف آباد کے تمام سڑکوں کی تعمیر ان کا اولین فریضہ ہے ۔انہوں نے تیقن دیا کہ وہ حلقہ آصف آباد کو جامع ترقی دے کر بہت جلد ایک نمایاں مقام دلائیں گے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ 649.90 لاکھ لاگت سے آصف آباد سڑکوں کی تعمیر ،ریبن منڈل 455.78 لاکھ، سرپور (یو) منڈل 581.78 لاکھ ،وانکڑی منڈل 173 لاکھ، ترپانی منڈل 807.60 لاکھ ،جینور منڈل 271.67 لاکھ ،کیرا میری منڈل 179.46 لاکھ اور نادنور منڈل 53 لاکھ کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی چیما جی اور ٹی آر ایس قائدین ایم ڈی محمود ،ایم اے وہاب گندم سرینو، علی بن احمد ،شاکر علی ،ملیش وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT