Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / آصف اور سلمان کو موقع ملنا چاہئے :عبدالرزاق

آصف اور سلمان کو موقع ملنا چاہئے :عبدالرزاق

لاہور ۔31ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق بھی سلمان بٹ اور محمد آصف کی حمایت میں بول پڑے۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی دیکھنے کیلئے دونوں کو پی ایس ایل میں موقع دیا جائے۔ واضح رہے کہ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے تسلی کے باوجود اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ دونوں کھلاڑیوں کو ان کی عمدہ ڈومیسٹک کارکردگی کے بعد بھی تاحال ٹیم میں واپس نہیں لایا جا سکا ہے۔ عبد الرزاق کو یقین ہے کہ اگر سلمان بٹ اور محمد آصف کو پاکستان سوپر لیگ میں کھیلنے کا موقع دیا جائے تو کم از کم اس بات کا اندازہ تو ہوگا کہ وہ کس معیار کی کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ عبدالرزاق نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ خود بھی پی ایس ایل میں شرکت کے خواہشمند تھے لیکن حالات توقعات کے برخلاف رہے کیونکہ ان کی واپسی کی کوششوں کو مناسب حوصلہ افزائی نہیں ملی جس کی وجہ سے پی ایس ایل میں کھیلنے کی امید پوری نہیں ہو سکی۔ پی ایس ایل کا معیار آئی پی ایل سے کہیں بہتر ہے لیکن جب بات سرفہرست کھلاڑیوں کیخلاف بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی آئے تو پھر پاکستان سوپر لیگ میں کھیلنا قدرے آسان ہے لیکن اس کے باوجود سلمان بٹ اور محمد آصف کی صلاحیتوں کو ایونٹ میں جانچا جا سکتا ہے۔ اگر انہوں نے فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل کرلیا تو ممکن ہے کہ وہ بھی آئندہ برس پی ایس ایل میں کھیل سکیں لیکن انہیں اس بات کا اندازہ ہے کہ فارم اور فٹنس کے بغیر ایسا ہونا ممکن نہیں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT