Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / آصف نگر اور لنگر حوض میں دو افراد کی مشتبہ موت

آصف نگر اور لنگر حوض میں دو افراد کی مشتبہ موت

حیدرآباد /30 نومبر ( سیاست نیوز ) آصف نگر اور لنگر حوض حدود میں دو افراد کی مشتبہ موت کے واقعات پیش آئے ۔ آصف نگر پولیس کے مطابق 55 سالہ شیخ کریم جو آصف نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کی مشتبہ انداز میں موت واقع ہوگئی ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ خرابی صحت کی بناء اس شخص کی موت ہوئی ہوگی ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 39 سالہ ٹی رمیش جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ لنگر حوض علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص لیبر اڈہ پر مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا ۔ پولیس کے مطابق رمیش گذشتہ روز گھر سے نکلا تھا جو کل واپس نہیں پہونچا تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT