Wednesday , September 19 2018
Home / جرائم و حادثات / آصف نگر علاقہ میں ایک شخص کی خودسوزی

آصف نگر علاقہ میں ایک شخص کی خودسوزی

حیدرآباد 13 جون (سیاست نیوز) آصف نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی سے ناراض ہوکر خودسوزی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ سی ایچ یادیو ریڈی جو گڈی ملکا پور علاقہ کا ساکن تھا وہ کل رات نشہ کی حالت میں اپنے مکان رات دیر گئے پہونچا تاہم رات میں اس کی بیوی نے دروازہ نہیں کھولا اور یادیو ریڈی اپنے مکان کے باہر ہی سوگیا جب بیوی نے صبح دیکھا تو دروازہ کھولا اور اپنے شوہر کو مکان میں طلب کیا اس موقع پر شدید برہمی و ناراضگی کا شکار یادیو ریڈی سیدھے اپنے مکان گیا اور خودسوزی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT