Tuesday , May 22 2018
Home / جرائم و حادثات / آصف نگر میں ایک شخص کی مشتبہ موت

آصف نگر میں ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) آصف نگر کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا جو اس کے بھائی کے گھر میں فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 46 سالہ شخص ستیہ نارائنا جو پیشہ سے قصاب تھا کمہارواڑی آصف نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص گذشتہ روز اس کے بھائی کے گھر گیا تھا اور گھر میں مشتبہ طور پر سیڑھیوں سے گرکر شدید زحمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق متوفی شخص کا اس کے بھائی راجو سے جائیداد کے تعلق سے جھگڑا ہوا تھا اور اس کے بعد وہ اس کے گھر گیا تھا ۔ آصف نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT