Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / رہزنوں کے حملے میں زخمی شخص فوت

رہزنوں کے حملے میں زخمی شخص فوت

حیدرآباد ۔ /25 اکٹوبر (سیاست نیوز) رہزنوں کے حملے میں زخمی ایک جویلری شاپ کا مالک زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 39 سالہ ایم موہن کمار ساکن دوارکا مائی نگر جو سائی بالاجی جویلرس سفیل گوڑہ کا مالک تھا /2 اکٹوبر کو رہزنوں کی ایک ٹولی نے دوکان پر حملہ کرتے ہوئے 10 تولہ طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا تھا اور موہن کمار کو جبراً ایسیڈ پلادیا تھا ۔ اتنا ہی نہیں رہزنوں نے موہن کمار کے سر پر ہتھوڑی سے حملہ کیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے دواخانہ علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا ۔ جویلری شاپ کا مالک دوران علاج آج فوت ہوگیا اور نریڈ میٹ پولیس نے قتل اور رہزنی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT