Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی اپنے مظاہرہ سے مطمئن

آفریدی اپنے مظاہرہ سے مطمئن

کولکتہ۔17مارچ (سیاست ڈاٹ کام )  ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف مین آف دی میچ پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ مثالی مظاہرہ کیلئے پر عزم تھے۔ورلڈ کپ  شروع ہونے سے قبل کچھ حلقوں کی جانب سے ’غدار‘ کہلائے جانے والے آفریدی نے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں 19 گیندوں پر جارحانہ 49 رنز بنانے کے علاوہ 27 رنز کے عوض دو اہم وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اپنے ایک حالیہ بیان کی وجہ سے پاکستان میں شائقین اور میڈیا کی سخت تنقید کا نشانہ بننے والے آفریدی کیلئے 55 رنز سے با آسانی میچ جیتنا خاص طور پرباعثِ اطمینان تھا۔آفریدی نے ایونٹ شروع ہونے سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا انہیں پاکستان سے زیادہ ہندوستان سے پیار ملا ہے۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آفریدی نے کہا میرا مظاہرہ نے ہمیشہ (ٹیم کیلئے ) اہم کردار ادا کیا۔ میں اپنے ملک کیلئے ایسا مظاہرہ کرنے کیلئے بہت بے تاب تھا۔ یہ ایک بڑا ایونٹ ہے اور بطور ایک سینئر کھلاڑی اور کپتان مجھے محسوس ہوا کہ مجھے ذمہ داری اٹھانی چاہئے۔ جارحانہ بیٹنگ اسٹائل کی وجہ سے ’بوم بوم‘ کہلانے والے آفریدی پچھلے دو سال سے کریز پر اہم اننگز کھیلنے میں ناکام تھے، جس کی وجہ سے کچھ مبصرین کے خیال تھا کہ   ان کا  زمانہ گیا۔ تاہم، بنگلہ دیش کے خلاف چوتھے نمبر پر کھیلنے والے آفریدی نے چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے پاکستان کو  ٹوئنٹی20  میں اپنا دوسرا بڑا اسکور بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔آفریدی نے کہا  کہ  مجھے اپنے بیٹسمینوں کو موقع دینا پسند ہے، لیکن بعض اوقات اس طرح کے ٹورنمنٹ میں آپ چاہتے ہیں کہ کپتان خود آگے بڑھ کر مثالی مظاہرہ کرے۔ مجھے مثالی انداز میں قیادت کرنے کی ضرورت تھی۔

TOPPOPULARRECENT