Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی میں ہنوز کرکٹ باقی:زاہد

آفریدی میں ہنوز کرکٹ باقی:زاہد

لندن۔11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد زاہد?? نیکہا ہے کہ شاہد آفریدی نے  ٹوئنٹی20  کی قیادت سے استعفیٰ ضرور دیا ہے لیکن وہ کہیں نہیں جانے والے ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ میں دو دہائیاں گذارنے اور حال ہی میں کچھ ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ کے مداح اس بات کے منتظر ہیں کہ شاہد آفریدی کب اپنے کرکٹ کیریئر کو خیر باد کہہ دیں گے اور اپنے وقت میں دنیا کے تیزترین بولر محمد زاہد کا ماننا ہے کہ ‘بوم بوم آفریدی کہیں  نہیں جارہے ہیں کیونکہ ان میں ہنوز کرکٹ باقی ہے۔ شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتانی سے دست برداری کا اعلان کرتے ہوئے مختصرترین طرز کرکٹ میں کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنے کا اعادہ کیا ہے۔ محمد زاہد نے  اپنے مضمون میں تحریر کیا ہے کہ ‘شاہد آفریدی نے کپتانی سے استعفیٰ ضرور دیا ہے لیکن یقین کیجئے کہ وہ کہیں نہیں جارہے ہیں، وہ تاحال یہی ہیں۔ میرا ذاتی طورپر خیال ہے کہ مختصر طرز کرکٹ میں اب بھی ان کی جگہ بنتی ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ ٹیم میں بہترین مقام کے لئے اپنی تمام کوششیں بجا لائیں گے ۔ انگلینڈ میں مستقل رہائش اختیار کرنے والے محمد زاہد کے مطابق ٹوئنٹی20 ٹیم کے نئے کپتان سرفراز احمد کو کرنے کا بہت کام ہے جیسا کہ ‘پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔ مجھے ذرا دو ٹوک الفاظ میں کہنے دیجئے کہ سرفرازاحمد کو کپتان کی حیثیت سے جان جوکھوں میں ڈال کر ایک مشکل کام کرنا ہے، ہم سب ان کے لئے دعا کرسکتے ہیں لیکن یہ ان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے، وقت بتائے گا لیکن ایسا لگتا ہے کہ اسکواڈ وہی رہے گا سوائے ایک یا دو کھلاڑی جنھیں پہلے خارج کیا گیا تھا وہ واپس آئیں گے۔

TOPPOPULARRECENT