آفریدی کوتو ٹیم میں ہی نہیں ہونا چاہئے تھا :اعجاز بٹ

کراچی 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیر مین اعجاز بٹ اپنے تین سالہ معیاد کے دوران بوم بوم آفریدی کے ساتھ اختلافات کو لگتا ہے ہنوز نہیں بھلا پائے ہیں اور اپنے تازہ ترین بیان میں انہوں نے کہا کہ آل راونڈر ٹیم میں موجود رہنے کے مستحق ہی نہیں ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں موجودہ چیر مین شہریار خان کے ساتھ ملاقات کے

کراچی 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیر مین اعجاز بٹ اپنے تین سالہ معیاد کے دوران بوم بوم آفریدی کے ساتھ اختلافات کو لگتا ہے ہنوز نہیں بھلا پائے ہیں اور اپنے تازہ ترین بیان میں انہوں نے کہا کہ آل راونڈر ٹیم میں موجود رہنے کے مستحق ہی نہیں ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں موجودہ چیر مین شہریار خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا اپنا ذاتی خیال ہے کہ آفریدی کو ٹیم میں ہی نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ مظاہروں کی بنیاد پر افریدی کی ٹیم میں ہی جگہ نہیں بنتی لیکن کھلاڑیوں کا انتخاب سلیکٹروں کا فیصلہ ہوتا ہے اور شاید وہ سمجھتے ہیںکہ آفریدی کا ٹیم میںہنوز رول ہیں۔

TOPPOPULARRECENT