Tuesday , December 11 2018

آفریدی کیلئے ان کی بیٹیوں اقصیٰ اور انشا کی نیک تمنائیں

کراچی ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایشیاء کپ کے فائنل میں پاکستان کی کامیابی کیلئے جہاں ایک طرف پورا ملک دْعا کررہا ہے وہیں آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے خاندان کی بھی نیک تمنائیں اپنی ٹیم اور بوم بوم آفریدی کے ساتھ ہیں۔ تفصیلات کے بموجب بوم بوم آفریدی کی برق رفتار بیٹنگ سے ان کی بیٹیاں اقصی اور انشا بھی بے حد خوش ہیں اور وہ دعا گو ہیں کہ ا

کراچی ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایشیاء کپ کے فائنل میں پاکستان کی کامیابی کیلئے جہاں ایک طرف پورا ملک دْعا کررہا ہے وہیں آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے خاندان کی بھی نیک تمنائیں اپنی ٹیم اور بوم بوم آفریدی کے ساتھ ہیں۔ تفصیلات کے بموجب بوم بوم آفریدی کی برق رفتار بیٹنگ سے ان کی بیٹیاں اقصی اور انشا بھی بے حد خوش ہیں اور وہ دعا گو ہیں کہ ان کے باباجلد صحت یاب ہوکر فائنل میں بھی ٹیم کو فتح دلائیں۔ آفریدی کا کہنا ہیکہ وہ ہمیشہ ہندوستانی کپتان دھونی کی کپتانی کے مداح ہیں،

آفریدی کی بیٹیوں کی پسند بھی اپنے بابا جیسی ہی ہے۔ اقصیٰ کہتی ہیں کہ انہیں بھی دھونی اور سچن تنڈولکر پسند ہیں اور وہ ہندوستان اور پاکستان کے مقابلوں سے خوب لطف اندوز ہوتی ہیں۔ ایک جانب آفریدی ہند ۔ پاک کرکٹ روابط کی بحالی کی بات کررہے ہیں تو اْن کی بیٹیوں کی بھی خواہش ہے کہ ہندوستانی ٹیم پاکستان ضرور آئے۔آفریدی کے بھائی مشتاق آفریدی بھی پر امید ہیں کہ ایشیا کپ کی ٹرافی ایک مرتبہ پھر پاکستان آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT