Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی کی مابعد ورلڈ کپ برطرفی : شہریار خان

آفریدی کی مابعد ورلڈ کپ برطرفی : شہریار خان

’’پاکستانی کپتان نے T20 ایونٹ کے بعد سبکدوشی کی بات کہہ رکھی ہے‘‘
کراچی ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی ہندوستان میں جاری ورلڈ T20 کے بعد پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کیپٹن کی حیثیت سے ہٹا دیئے جائیں گے، پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے آج یہ اعلان کیا، اور ساتھ ہی اشارہ بھی دیا کہ کھلاڑی کے طور پر بھی اُن کے دن کم رہ گئے ہیں۔ پی سی بی چیئرمین شہریار نے گزشتہ روز کولکاتا سے اپنی واپسی پر لاہور میں میڈیا والوں کو بتایا کہ بورڈ اور آفریدی میں ایک قسم کا معاہدہ ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔ وہ اس معاہدہ کے تحت ورلڈ کپ تک کپتان ہیں اور انھوں نے کہہ رکھا ہے کہ وہ اس ایونٹ کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے۔ اور اگر وہ اپنا ذہن تبدیل کرلیتے ہیں اور کھیلتے رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں دیکھنا ہوگا کہ آیا اُن کو ایک کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ تاہم شہریار نے واضح کردیا کہ بورڈ نے گزشتہ سال نیشنل T20 اسکواڈ کے کپتان کی حیثیت سے آفریدی کو مقرر کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ آفریدی پاکستان میں مثالی شخصیت ہے اور انھوں نے ماضی میں ہمیں اپنے بل بوتے پر بھی بعض میچز جتائے ہیں۔ اُن کا انتخاب منطقی رہا۔ یہ فطری امر ہے کہ جب کبھی ٹیم کوئی بڑا میچ ہار جائے تو اُن پر تنقید کی جاتی ہے۔ لیکن میرے خیال میں اس مرحلے پر انھیں ہر کسی کی تائید و حمایت درکار ہے۔ پی سی بی سربراہ نے یہ تصدیق بھی کردی کہ بورڈ جاریہ ورلڈ ایونٹ کے بعد کوچ کو بدلنے پر غور کررہا ہے۔ ’’ہم اس بارے میں غور کررہے ہیں۔ وقار (یونس) کا کنٹراکٹ جون تک ہے۔ میں نے اس معاملہ پر وسیم اکرم اور بعض دیگر سینئر کھلاڑیوں سے بات کی ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT