Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی کی ٹیم میں برقراری کا فیصلہ بورڈ کریگا : شہریار

آفریدی کی ٹیم میں برقراری کا فیصلہ بورڈ کریگا : شہریار

لاہور ، یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کہتے ہیں کہ شاہد آفریدی ریٹائرنہیں ہونا چاہتے نہ ہوں،بورڈ مجبور نہیں کرے گا، لیکن انہیں کھلانے کا فیصلہ تو بورڈ ہی نے کرنا ہے۔ شاہد آفریدی کو اپنے بیاٹ پر قابو ہے نہ زبان پر، جو دل میں آتا ہے بول جاتے ہیں، ابھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تو شروع بھی نہیں ہوا، موصوف نے فرمادیا کہ فیملی اور احباب کا دباؤ ہے کہ ابھی ریٹائرمنٹ نہ لوں۔ اس پر بورڈکے چیئرمین شہریار خان کہتے ہیں کہ شاہد آفریدی ریٹائرنہیں ہونا چاہتے نہ ہوں،لیکن کھلانے کا فیصلہ تو بورڈ ہی نے کرنا ہے۔ چیئرمین نے انکشاف کیا کہ آفریدی نے خود ان سے کہا تھا کہ اگر انہیں کپتان بنانا ہے تو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک بنائیں۔ چیئرمین نے جو جواب دیاسو دیا،لیکن مبصرین کہتے ہیں کہ شہریار خان کے بیان کا وقت درست نہیں۔ سکندر بخت کہتے ہیں کہ بورڈ نے آفریدی کو واضح پیغام دیا ہے۔ سابق کپتان محمد یوسف کا خیال ہے کہ بورڈ اسپانسرز کے دباؤ پر بھی کچھ کھلاڑیوں کو مجبوراً کھلاتا ہے۔ شہریارکا مزید کہنا ہے کہ کھیل اورسیاست کو الگ ہونا چاہئے،کسی کھلاڑی پردباؤ نہیں ڈالتے کہ وہ ریٹائر ہو جائے، آفریدی میڈیا میں بات کرنے کی بجائے مجھ سے بات کریں،ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی،آفریدی کو ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کی شرط پرکپتان بنایا، ہم فیصلہ کریں گے کہ آفریدی بطورکپتان کھیلیں گے یا کھلاڑی۔

TOPPOPULARRECENT