Friday , August 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی کے گھر پر شیر ، تحقیقات شروع

آفریدی کے گھر پر شیر ، تحقیقات شروع

کراچی۔14جون(سیاست ڈاٹ کام)معروف سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کی جانب سے گزشتہ ہفتے اپنے گھر میں 6 سالہ بیٹی اور ایک شیر کی تصویر ٹوئیٹ کرنے کے بعد سندھ کے محکمہ وائلڈ لائف نے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے رواں ماہ 9 جون کو اپنی ایک ٹوئیٹ میں 2 تصاویر شائع کی تھیں، جن میں سے ایک تصویر میں وہ ہرن کے بچے کو دودھ پلاتے نظر آئے۔جب کہ دوسری تصویر میں ان کی6 سالہ بیٹی اپنے گھر میں خوش دکھائی دی، تاہم اس تصویر میں ایک شیر بھی دکھائی دے رہا تھا، جو کسی پنجرے میں قید ہونے کے بجائے فرش پر آزاد بیٹھا دکھائی دیا۔اگرچہ شاہد آفریدی نے ان تصاویر کے ذریعے جانوروں کا خیال رکھنے اور اپنے اہل خانہ اور خصوصی طور پر اپنی 6 سالہ بیٹی سے محبت کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا۔تاہم جلد ہی لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ گھر میں شیر کو آزاد حالت میں رکھنا غیر قانونی ہے۔سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اب سندھ کے محکمہ وائلڈ لائیف نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے گھر میں شیر کی موجودگی سے متعلق تحقیقات کا حکم دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT