Friday , August 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / آفریدی گھٹنے کی انجری کے سبب دس دن کیلئے ایونٹ سے باہر

آفریدی گھٹنے کی انجری کے سبب دس دن کیلئے ایونٹ سے باہر

شارجہ ، 03 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کو بڑا دھچکا لگا جب عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر دس دن کیلئے ایونٹ سے باہر ہو گئے ۔کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر نے بتایا کہ وارم اپ کے دوران آفریدی کو گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی اور آج ان کا ایم آر آئی کیا جائے گا۔ایم آر آئی کے دوران شاہد آفریدی کے گھٹنے میں انفیکشن کا انکشاف ہوا جس کی وجہ سے وہ دس دن تک کھیلوں کے میدانوں سے دور رہیں گے اور کراچی کنگز کو اس دوران میچوں کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے ۔واضح رہے کہ شارجہ میں پاکستانی ٹیم خصوصاً شاہد آفریدی کے مداح بڑی تعداد میں موجود ہیں اور جمعہ ہونے کی وجہ سے شائقین نے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کیا جس میں سے شائقین کی بڑی تعداد کے ہاتھوں میں شاہد آفریدی کے نام کے بینر نمایاں تھے ۔اس سے قبل شاہد آفریدی نے بھی میچ میں عدم دستیابی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے شائقین سے معافی مانگ لی۔

TOPPOPULARRECENT