Tuesday , July 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / آفریقہ کی کمان مرکرم ایڈن کے حوالے

آفریقہ کی کمان مرکرم ایڈن کے حوالے

کیپ ٹاؤن۔ 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکرم ایڈن ہندوستان کے خلاف جاری ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے بقیہ پانچ میچوں میں آفریقی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہیں فاف ڈوپلیسی کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ ڈوپلیسی بھارت کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں انگلی کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے اور اسی لئے وہ جاری ونڈے سیریز اور شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ کرکٹ ساؤتھ آفریقہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈوپلیسی کی عدم موجودگی میں 23 سالہ مرکرم ہندوستان کے خلاف بقیہ ونڈے سیریز کے میچوں میں آفریقی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ واضح رہے کہ ان کی تقرری آئندہ سال شیڈول آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT