Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / آفیسر کو پرتگال سے اخراج کا سامنا

آفیسر کو پرتگال سے اخراج کا سامنا

واشنگٹن ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد سابق سی آئی اے آفیسر کو پرتگال سے اخراج کا سامنا ہے جہاں سے اسے نہ صرف اٹلی بھیجا جائے گا بلکہ 2003ء میں میلان سے امریکی انٹیجنس ایجنسی کے ذریعہ ایک مصری عالم دین کے اغواء معاملہ میں اہم رول ادا کرنے پر چار سال کی سزائے قید بھی دی جائے گی۔ 60 سالہ خاتون سبرینا ڈیسوزا جس کے پاس امریکہ اور پرتگال کی دوہری شہریت ہے، نے حال ہی میں واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ اس نے عمر کے اغواء میں کوئی رول ادا نہیں کیا۔ وہ پرتگال میں رہتی ہے جبکہ اس کی 90 سالہ والدہ ہندوستان میں قیام پذیر ہیں۔ سبرینا ان 26 ملزمین میں شامل ہیں جن کے خلاف اٹلی کی ایک عدالت میں ان کے غیاب میں مقدمہ چلایا گیا۔ فروری 2003ء میں مصری عالم دین حسن مصطفی اسامہ نصر جو ابوعمر کے نام سے زیادہ مشہور ہے، کا اغواء کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT