Tuesday , December 11 2018

آلودگی سے پریشان چنڈیمل نے انہیلر کا استعمال کیا

نئی دہلی، 4 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی آلودگی سے پریشان سری لنکا کی ٹیم کے کپتان دنیش چنڈیمل ہندوستان کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن پیر کی صبح انہیلر کا استعمال کرتے نظر آئے ۔سری لنکا کے کھلاڑیوں نے میچ کے دوسرے دن آلودگی کی وجہ سے تین چار مرتبہ کھیل کو رکوایا تھا اور اس کے سات۔ آٹھ کھلاڑی میدان پر ماسک پہن کر اترے تھے ۔ان کی ٹیم کے کوچ نک پوٹھاس نے دوسرے دن کھیل کے اختتام کے بعد کہا تھا کہ ان کے تیز گیند باز لاہیرو گماگے اور سرنگا لکمل الٹیاں کررہے تھے اور ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی صحت کو لے کر کوئی خطرہ نہیں اٹھا سکتی ۔میچ کے تیسرے دن صبح 52 ویں اوور میں چنڈیمل کو کچھ پریشانی محسوس ہوئی ۔ اس کے بعدمیدان پر ان کے لئے انہیلر لے جایا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT