Wednesday , December 12 2018

آلودگی پر تمام متعلقہ فریقوں کو این جی ٹی کا سخت نوٹس

نئی دہلی 15دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں فضائی آلودگی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی)نے وزارت ماحولیات و جنگلات ،دہلی کی وزارت ٹرانسپورٹ اور آلودگی کنٹرول کرنے والے بورڈ سمیت قومی راجدھانی خطہ کی سبھی حکومتوں کے نام سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ این جی ٹی نے سبھی فریقوں سے کہا ہے کہ وہ ہواکامعیارقائم رکھنے کے لئے موثر اقدامات کریں اور ان کوششوں میں باہمی تعاون کریں ۔ این جی ٹی نے اس کے ساتھ ہی ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے کی تعمیر کی اجازت دیتے ہوئے یہ شرط لگائی ہے کہ اس بات پر پوری توجہ دی جائے کی تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران دھول نہ اڑے۔

TOPPOPULARRECENT